Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
484 - 881
{فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ: تو اپنے رب کے حکم پر ڈٹے رہو۔} شانِ نزول: عتبہ بن ربیعہ اور ولید بن مغیرہ یہ دونوں  نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ اگر آپ عورتیں  اور مال حاصل کرنے کے لئے اپنے دین کی تبلیغ کر رہے ہیں  تو ا س کام سے باز آئیے اور عتبہ نے کہا کہ اگر آپ ایسا کریں  گے تو میں  اپنی بیٹی سے آپ کی شادی کر دوں  گا اور مہر کے بغیر آپ کی خدمت میں  حاضر کردوں  گا اور ولید نے کہا کہ میں  آپ کو اتنا مال دے دوں  گا کہ آپ راضی ہوجائیں  گے۔ اس پریہ آیت نازل ہوئی اور اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا:اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ رسالت کی تبلیغ فرما کر اور اس میں  مشقتیں  اٹھا کر اور دین کے دشمنوں  کی ایذائیں  برداشت کرکے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم پر ڈٹے رہیں  اور ان میں  کسی گنہگار یا ناشکری کرنے والے کی بات نہ سنیں ۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴/۳۴۲)
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًاۖۚ(۲۵) وَ مِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَهٗ وَ سَبِّحْهُ لَیْلًا طَوِیْلًا(۲۶)
ترجمۂکنزالایمان: اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو ۔اور کچھ رات میں  اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔اور رات کے کچھ حصے میں  اسے سجدہ کرو اورلمبی رات میں  اس کی پاکی بیان کرو۔ 
{وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا: اور صبح و شام اپنے رب کا نام یاد کرو۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بعض مفسرین کے نزدیک یہاں  ذکر سے نماز مراد ہے ،چنانچہ صبح کے ذکر سے نمازِ فجر اور شام کے ذکر سے ظہر اور عصر کی نمازیں  مراد ہیں  جبکہ رات کے کچھ حصے میں  سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ مغرب اور عشاء کی نمازیں