Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
468 - 881
(3)…نیک مسلمانوں  کی جزاجنت کے اَوصاف بیان کئے گئے اور ان کے وہ اعمال بتائے گئے جس کی وجہ سے وہ اس جزا کے مُستحق ہوئے۔
(4)…یہ بتایاگیا کہ نبی ٔاکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر قرآنِ مجید تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا گیا نیز آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کفّار کی طرف سے پہنچنے والی ایذاؤں  پر صبر کرنے کی تلقین کی گئی۔
(5)…دنیا کی فانی نعمتوں  سے محبت کرنے اور آخرت کی ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں  کو تَرک کرنے کی مذمت اور کفر و عناد پر وعیدبیان کی گئی۔
(6)…اس سورت کے آخر میں  بتایاگیا کہ قرآنِ مجید تمام انسانوں  کے لئے نصیحت ہے تو جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کر کے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف راہ اختیار کرے۔
سورۂ قیامہ کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ دَہر کی اپنے سے ماقبل سورت’’ قیامہ ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ سورۂ قیامہ میں  جنت اور جہنم کے اَوصاف اِجمالی طور پر بیان کئے گئے اور سورۂ دَہر میں جہنم کے اَوصاف اور خاص طور پر جنت کے اوصاف تفصیل سے بیان کئے گئے ہیں  ۔دوسری مناسبت یہ ہے کہ سورۂ قیامہ میں  قیامت کے دن کافروں  اور فاجروں  کو پیش آنے والے دردناک اُمور بیان کئے گئے اور سورۂ دہر میں  نیک مسلمانوں  کو قیامت کے دن ملنے والی نعمتوں  کا ذکر فرمایا گیا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ یَكُنْ شَیْــٴًـا مَّذْكُوْرًا(۱)