Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
466 - 881
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى۠(۴۰)
ترجمۂکنزالایمان: کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مُردے نہ جِلا سکے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا جس نے یہ سب کچھ کیا وہ مردوں  کو زندہ کرنے پر قادر نہیں  ہے؟
{اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ: کیا وہ قادر نہیں  ہے؟} حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مَروی ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب اس آیت ِکریمہ کی تلاوت فرماتے تو کہتے ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ بَلٰی‘‘ یعنی اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ، تو (ہر نقص و عیب سے) پاک ہے ،کیوں  نہیں  (تو مُردوں  کو زندہ کرنے پر ضرور قادر ہے)۔( مصنف عبد الرزاق، کتاب الصلاۃ، باب الرجل یدعو ویسمّی فی دعائہ، ۲/۲۹۹، الحدیث: ۴۰۶۴)