| صراط الجنان جلددہم |
{لِیَعْلَمَ: تا کہ دیکھ لے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کے پسندیدہ رسولوں کی ہر طر ف فرشتوں کا یہ پہرہ اس لئے لگایا جاتا ہے تا کہ اللّٰہ تعالیٰ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات اِختلاط سے محفوظ رکھ کر پہنچا دئیے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ کووہ سب کچھ معلوم ہے جو ان رسولوں اور فرشتوں کے پاس ہے تو ان کے اُمور میں سے کوئی چیز بھی اللّٰہ تعالیٰ سے مخفی نہیں اور اس نے اپنی پیدا کی ہوئی ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۰/۲۰۲، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴/۳۲۰، ملتقطاً)