Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
403 - 881
عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ(۲۳) سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ‘‘(رعد:۲۳،۲۴)
 اولاد میں  سے جو لائق ہوں  گے اور ہر دروازے سے فرشتے ان کے پاس یہ کہتے آئیں  گے۔ تم پر سلامتی ہو کیونکہ تم نے صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ(۵۵) هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآىٕكِ مُتَّكِــٴُـوْنَ (۵۶)لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ(۵۷) سَلٰمٌ- قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ‘‘(یس:۵۵۔۵۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک جنت والے آج دل بہلانے والے کاموں  میں  لطف اندوز (ہو رہے) ہوں  گے۔ وہ اور ان کی بیویاں  تختوں  پر تکیہ لگائے سایوں  میں  ہوں  گے۔ ان کے لیے جنت میں  پھل میوہ ہوگا اور ان کے لیے ہر وہ چیز ہوگی جووہ مانگیں  گے۔ مہربان رب کی طرف سے فرمایا ہوا سلام ہوگا۔
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا(۲۵)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ میں  نہیں  جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں  وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ: میں  نہیں  جانتا کہ جس کی تمہیں  وعید سنائی جاتی ہے وہ نزدیک ہے یا میرا رب اس کے لئے ایک وقفہ کرے گا۔
{قُلْ: تم فرماؤ۔} شانِ نزول:جب مشرکین نے اوپر والی آیت میں  دئیے گئے وعدے کوسنا تو نضر بن حارث نے کہا کہ جس کا آپ ہمیں  وعدہ دے رہے ہیں  یہ کب پورا ہوگا؟ اس کے جواب میں  یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان مشرکین سے فرما دیں  کہ (قیامت کے دن) اس عذاب کا واقع ہونا تو یقینی ہے البتہ میں  (اللّٰہ تعالیٰ کے بتائے بغیر) یہ نہیں  جانتا کہ وہ نزدیک ہے یا میرا رب عَزَّوَجَلَّ اسے نازل کرنے کے لئے