Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
402 - 881
ترجمۂکنزالایمان: یہاں  تک کہ جب دیکھیں  گے جو وعدہ دیا جاتا ہے تو اب جان جائیں  گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی گنتی کم۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  یہاں  تک کہ جب وہ اسے دیکھیں  گے جس کی انہیں  وعید سنائی جاتی تھی تو جلد جان جائیں  گے کہ کس کا مددگار کمزور ہے اور کس کی تعدادکم ہے۔
{حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ: یہاں  تک کہ جب وہ اسے دیکھیں  گے جس کی انہیں  وعید سنائی جاتی تھی۔} یعنی وہ اپنے کفر پر جمے رہیں  گے یہاں  تک کہ جب (قیامت کے دن) اس عذاب کو دیکھیں  گے جس کا انہیں  وعدہ دیا جاتا ہے تواس وقت جان جائیں  گے کہ کافر کے مددگار کمزور ہیں  نیز یہ کہ ان کے مددگاروں کی تعدادکم ہے یا مومن کے؟ مراد یہ ہے کہ اس دن کافر کا کوئی مددگار نہ ہوگا اور مومن کی مدد اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرشتے سب فرمائیں  گے۔ (مدارک، الجن، تحت الآیۃ: ۲۴، ص۱۲۹۰)
قیامت کے دن کافروں  اور مسلمانوں  کا حال:
	 قیامت کے دن کفار کا کوئی مددگار ہونے اور کسی کی طرف سے ان کی شفاعت نہ کئے جانے کے بارے میں  ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّ لَا شَفِیْعٍ یُّطَاعُ‘‘(مومن:۱۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان: ظالموں  کا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارشی جس کا کہا مانا جائے۔
	 اوراس دن ایمان والوں  کو ملنے والی عزت، کرامت اور کثرت بیان کرتے ہوئے ارشادفرماتا ہے: ’’جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یَدْخُلُوْنَ
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں  ان میںوہ لوگ داخل ہوں  گے اور ان کے باپ دادا اور بیویوں  اور