Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
397 - 881
وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى‘‘(طہ:۱۲۴۔۱۲۶)
فرمائے گا: اسی طرح ہماری آیتیں  تیرے پاس آئی تھیں  تو تو نے انہیں  بھلا دیا اور آج اسی طرح تجھے چھوڑ دیا جائے گا۔
	اور ارشاد فرمایا:  ’’اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ عَنِ الصَّلٰوةِۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ(۹۱) وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْاۚ-فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ‘‘(مائدہ:۹۱،۹۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: شیطان تویہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور بغض و کینہ ڈال دے اور تمہیں  اللّٰہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو کیا تم باز آتے ہو؟ اور اللّٰہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانواور ہوشیار رہو پھر اگر تم پھر جاؤ تو جان لو کہ ہمارے رسول پر تو صرف واضح طور پرتبلیغ فرما دینا لازم ہے۔
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  اپنی یاد میں  مصروف رہنے اور اپنا ذکر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًاۙ(۱۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور یہ کہ مسجدیں  اللّٰہ ہی کی ہیں  تو اللّٰہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور یہ کہ مسجدیں  اللّٰہ ہی کی ہیں  تو اللّٰہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو۔
{وَ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ: اور یہ کہ مسجدیں  اللّٰہ ہی کی ہیں ۔} یعنی میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جو مکان (بطورِ خاص) نماز ادا کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے بنائے گئے ہیں  ان کا مالک اللّٰہ تعالیٰ ہی ہے لہٰذا اے مسلمانو! جب تم ان مسجدوں  میں  جاؤ تو اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو جیسا کہ یہودیوں  اور عیسائیوں  کا طریقہ تھا کہ وہ اپنے گرجاؤں  اور عبادت خانوں  میں  شرک کرتے تھے۔( خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۱۸، ۴/۳۱۸، جلالین، الجن، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۴۷۷، ملتقطاً)اس آیت کو لے کر بعض جاہل لوگ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ پکارنے کو