Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
382 - 881
(2)…فرشتے و ہی کرتے ہیں  جو انہیں  اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے اور وہ جان بوجھ کر ،یا بھول کر، یاغلطی سے، الغرض کسی بھی طر ح وہ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف کچھ نہیں  کرتے ، وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے معصوم بندے ہیں  اورہر قسم کے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں  سے پاک ہیں ۔
(3)…فرشتے نہ مرد ہیں ، نہ عورت۔
(4)…فرشتوں کو قدیم ماننا یا خالق جاننا کفر ہے۔
(5)…فرشتوں  کی تعداد وہی جانتاجس نے انہیں  پیدا کیا ہے اور اُس کے بتانے سے اُس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی جانتے ہیں ۔
(6) …کسی فرشتے کے ساتھ ادنیٰ گستاخی بھی کفر ہے،جاہل لوگ اپنے کسی دشمن یا ناپسندیدہ شخص کو دیکھ کر کہتے ہیں  کہ مَلکُ الموت یا عزرائیل آگیا، یہ بات کلمۂ ُکفر کے قریب ہے۔
(7)… فرشتوں  کے وجود کا انکار کرنا یا یہ کہنا کہ فرشتہ صرف نیکی کی قوت کو کہتے ہیں  اور اس کے سوا کچھ نہیں ، یہ دونوں  باتیں کفر ہیں ۔( بہار شریعت، حصہ اول، ملائکہ کا بیان، ۱/۹۰، ۹۳-۹۵، ملخصاً) 
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ(۱)یَّهْدِیْۤ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِهٖؕ-وَ لَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًاۙ(۲)