Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
379 - 881
ہلاک کردیا۔حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کفار کے بارے میں  حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرما لی لہٰذا یہ ممکن نہیں  کہ انہوں  نے جو دعا مسلمانوں  کے بارے میں  فرمائی اسے اللّٰہ تعالیٰ قبول نہ فرمائے۔( خازن، نوح، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴/۳۱۴-۳۱۵، مدارک، نوح، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۱۲۸۶، ملتقطاً)
انتقال کر جانے والوں  کے لئے مغفرت کی دعا کرنی چاہئے:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے والدین مومن تھے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ انتقال کر جانے والے مسلمانوں  کے لئے مغفرت کی دعا کرنی چاہئے کہ اس سے انہیں  فائدہ ہو تا ہے۔ حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، رسولُ   اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میت قبر میں  ڈوبتے ہوئے فریادی کی طرح ہی ہوتی ہے کہ ماں  ،باپ، بھائی یا دوست کی دعائے خیر پہنچنے کی منتظر رہتی ہے،پھر جب اسے دعا پہنچ جاتی ہے تو اسے یہ دعا دنیا اور اس کی تمام نعمتوں  سے زیادہ پیاری ہوتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ زمین والوں  کی دعا سے قبر والوں  کو پہاڑوں  کی مانند ثواب دیتا ہے اور یقیناً زندہ کا مُردوں کے لیے تحفہ ان کے لیے دعائے مغفرت ہے۔( شعب الایمان، الرابع والستون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، فصل فی زیارۃ القبور، ۷/۱۶، الحدیث: ۹۲۹۵)