Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
307 - 881
ہیں  تو اللّٰہ کی خفیہ تدبیر سے صرف تباہ ہونے والے لوگ ہی بے خوف ہوتے ہیں ۔
	اورحضرت بلال بن سعید رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : ’’اے لوگو!اللّٰہ تعالیٰ سے حیاء کیاکرو،اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو،اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے بے خوف نہ ہو جاؤ اور اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ۔( شعب الایمان، الحادی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۱/۴۸۰، الحدیث: ۷۷۰)
	اورامام بیہقی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : ’’بندے کو اللّٰہ تعالیٰ سے اس قدر خوفزدہ نہیں  ہو جانا چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے ہی مایوس ہو جائے اور بندے کو اللّٰہ تعالیٰ سے اتنی امید بھی نہیں  لگا لینی چاہئے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے ہی بے خوف ہو جائے یا اللّٰہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے پر بے باک ہو جائے۔( شعب الایمان، الثانی عشر من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۲/۲۲، تحت الحدیث: ۱۰۵۸)
	صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ جیسے عظیم حضرات اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے بہت خوف زدہ رہا کرتے تھے، چنانچہ حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’میں  نے ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سنا کہ وہ اپنے آپ کو مُخا طَب کر کے فرما رہے تھے:’’واہ واہ! (اے) عمر بن خطاب (تو) مسلمانوں  کا امیر (بن چکا) ہے۔ خدا کی قسم !تم اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو ورنہ وہ تمہیں  اپنے عذاب میں  مبتلا کر دے گا۔( مؤطا امام مالک، کتاب الکلام، باب ما جاء فی التقی، ۲/۴۶۹، الحدیث: ۱۹۱۸)
	جب بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جنت کا پروانہ حاصل کر لینے والے قطعی جنتی حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے ڈرنے کے معاملے میں  یہ حال ہے تو ہم جیسے لوگوں  کو خود ہی غور کر لینا چاہئے کہ ہمیں  اللّٰہ تعالیٰ کی خفیہ تدبیر سے کس قدر ڈرنا چاہئے۔حضرت بشر حافی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے تھے: ’’ہم نے لوگوں  کو ا س طرح پایا کہ ان کے اچھے اعمال پہاڑوں  کی طرح ہیں  لیکن ا س کے باوجود وہ دھوکے میں  نہیں  ہیں  اور تم لوگوں  کے پاس کوئی عمل نہیں  اور تم دھوکے میں  مبتلا ہو،اللّٰہ کی قسم!ہماری باتیں  زاہدوں  کی باتوں  جیسی ہیں  اور ہمارے اَعمال مُتکبِّرین اور منافقین کے اعمال جیسے ہیں ۔( تنبیہ المغترین، الباب الاول، ومن اخلاقہم رضی اللّٰہ عنہم کثرۃ خوفہم من اللّٰہ تعالی فی حال بدایتہم۔۔۔ الخ ص۴۹) اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  اپنی خفیہ تدبیر سے ہر دم خوف زدہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔