Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
284 - 881
’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ عَلَیْكُمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا‘‘(النساء:۱۴۴)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے ایمان والو! مسلمانوں  کو چھوڑ کر کافروں  کو دوست نہ بناؤ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے اوپر اللّٰہ کے لئے صریح حجت قائم کرلو۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْۤا اٰبَآءَكُمْ وَ اِخْوَانَكُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْاِیْمَانِؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ‘‘(توبہ:۲۳)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے ایمان والو! اپنے باپ اور اپنے  بھائیوں  کو دوست نہ سمجھو اگر وہ ایمان کے مقابلے میں  کفر کوپسند کریں  اور تم میں   جو کوئی ان سے دوستی کرے گا تو وہی ظالم ہیں ۔
	اور ارشاد فرمایا:
’’ لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰهِ فِیْ شَیْءٍ اِلَّاۤ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةًؕ-وَ یُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗؕ-وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ‘‘(ال عمران:۲۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان: مسلمان مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں  اور جو کوئی ایسا کرے گاتو اس کا اللّٰہ سے کوئی تعلق نہیں  مگر یہ کہ تمہیں  ان سے کوئی ڈر ہو اور اللّٰہ تمہیں  اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور اللّٰہ ہی کی طرفلوٹنا ہے۔
	اور کفار سے دوستی کرنے والے منافقوں  کے بارے میں  ارشاد فرمایا: ’’بَشِّرِ الْمُنٰفِقِیْنَ بِاَنَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمَا ﰳ ۙ (۱۳۸)الَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ-اَیَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَاِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا‘‘(النساء:۱۳۸،۱۳۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: منافقوں  کو خوشخبری دوکہ ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ وہ جو مسلمانوں  کو چھوڑ کر کافروں  کو دوست بناتے ہیں ۔ کیا یہ ان کے پاس عزت ڈھونڈتے ہیں ؟ تو تمام عزتوں  کا مالک اللّٰہ ہے۔