یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَا تَعْتَذِرُوا الْیَوْمَؕ-اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠(۷)
ترجمۂکنزالایمان: اے کافرو! آج بہانے نہ بناؤ تمہیں وہی بدلہ ملے گا جو کرتے تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے کافرو!آج تم بہانے نہ بناؤ، تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے۔
{یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اے کافرو!۔} یعنی کافر جب جہنم میں داخل ہوتے وقت اس کی آگ کی شدّت اور اس کا عذاب دیکھیں گے تو ا س وقت ان سے کہا جائے گا: اے کافرو!آج بہانے نہ بناؤ، کیونکہ اب تمہارے لئے عذر کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی اور نہ ہی آج کوئی عذر قبول کیا جائے گا اور تمہیں ان اعمال کا ہی بدلہ ملے گا جو تم دنیا میں کرتے تھے۔( خازن، التحریم، تحت الآیۃ: ۷، ۴/۲۸۷، مدارک، التحریم، تحت الآیۃ: ۷، ص۱۲۵۸، ملتقطاً)
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ-یَوْمَ لَا یُخْزِی اللّٰهُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗۚ-نُوْرُهُمْ یَسْعٰى بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَاۚ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۸)
ترجمۂکنزالایمان: اے ایمان والو! اللّٰہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے قریب ہے کہ تمہارا رب