Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
213 - 881
وَسَلَّمَ کے راز کی ایک بات دوسری زوجہ محترمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا کو بتائی تو اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے ان اَزواجِ مُطَہَّرات کو تنبیہ فرمائی اور انہیں  توبہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔
(3)…ایمان والوں  کو حکم د یاگیا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کر کے اور اپنے گھر والوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کا حکم دے کر اپنی اور اپنے گھر والوں  کی جانیں  جہنم کی آگ سے بچائیں  اور اہلِ ایمان کو گناہوں  سے سچی توبہ کرنے کا حکم ارشاد فرمایا گیا۔
(4)… نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کافروں  اور منافقوں  کے ساتھ جہاد کرنے اور ان پر سختی کرنے کا حکم دیا گیا۔
(5)…اس سورت کے آخر میں  کافروں  کے لئے حضرت نوح اور حضرت لوط عَلَیْہِ مَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بیویوں  کی مثال بیان کی گئی اورمسلمانوں  کے لئے فرعون کی بیوی حضرت آسیہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا  اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا کی مثال بیان فرمائی گئی تاکہ دو بُری مثالیں  اور دو اچھی مثالیں  لوگوں  کے سامنے واضح ہوجائیں ۔
سورۂ طلاق کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ تحریم کی اپنے سے ماقبل سورت’’طلاق‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ دونوں  سورتوں  کی ابتداء میں  نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے خطاب فرمایا گیا ہے۔دوسری مناسبت یہ ہے کہ دونوں  سورتوں  میں  عورتوں  سے متعلق احکام بیان کئے گئے ہیں  ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے ۔