Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
146 - 881
 کو جھٹلایا اور اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں  کو ہدایت نہیں  دیتا جو اس کے علم میں  ظالم ہیں ۔( تفسیرکبیر،الجمعۃ،تحت الآیۃ: ۵، ۱۰/۵۳۹، خازن، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۴/۲۶۵، مدارک، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۲۴۰، ملتقطاً)
یہودیوں  کو گدھے سے تشبیہ دینے کی وجوہات:
	اس آیت میں  یہودیوں  کو کسی اور جانور کی بجائے گدھے سے تشبیہ دی گئی ،اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ گھوڑے اور خچرکی بہ نسبت گدھے پرزیادہ بوجھ لاداجاتاہے ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ گدھے میں  جہالت اورحماقت کامعنی دوسرے جانوروں  کی بہ نسبت زیادہ پایاجاتا ہے ۔تیسری وجہ یہ ہے کہ عرف میں  بھی دوسرے جانوروں  کے مقابلے میں  گدھے کوحقیرسمجھاجاتاہے ۔( تفسیر کبیر، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰/۵۴۰، ملخصاً)
قرآنِ مجید کو نہ سمجھنے اور اس پر عمل نہ کرنے والوں  کی مثال:
	علامہ علی بن محمد خازن رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  : اس آیت میں  توریت پر عمل نہ کرنے والے یہودیوں  کی جو مثال بیان کی گئی یہ ان لوگوں پر بھی صادق آتی ہے جو قرآنِ کریم کے معانی کو نہ سمجھیں  اور اس پر عمل نہ کریں  اور اس سے اِعراض کریں ۔( خازن، الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۵، ۴/۲۶۵)   لہٰذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ قرآنِ مجید کو سمجھنے کی کوشش کرے اور ا س کے دئیے ہوئے اَحکام پر عمل کرے تاکہ اس پر یہ مثال صادق نہ آئے۔ 
علم پر عمل نہ کرنے کی 5وعیدیں :
	یہاں  علم پر عمل نہ کرنے کی 5وعیدیں  بھی ملاحظہ ہوں :
(1)…حضرت ابو ہریرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’قیامت کے دن لوگوں  میں  سب سے زیادہ سخت عذاب پانے والا وہ عالِم ہو گا جسے اس کے علم نے کوئی نفع نہ دیا۔( معجم صغیر، باب الطائ، من اسمہ: طاہر، ص۱۸۲، الجزء الاول)
(2)…حضرت ولید بن عقبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اہل ِجنت میں  سے کچھ لوگ اہل ِجہنم کے کچھ لوگوں  کو دیکھ کر کہیں  گے :تم جہنم میں  کیوں  داخل ہوئے حالانکہ ہم جنت میں