Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
145 - 881
یَحْمِلُ اَسْفَارًاؕ-بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(۵)
ترجمۂکنزالایمان:  ان کی مثال جن پر توریت رکھی گئی تھی پھر اُنھوں  نے اس کی حکم برداری نہ کی گدھے کی مثال ہے جو پیٹھ پر کتابیں  اٹھائے کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں  کی جنہوں  نے اللّٰہ کی آیتیں  جھٹلائیں  اور اللّٰہ ظالموں  کو راہ نہیں  دیتا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جن پر تورات کا بوجھ رکھا گیا پھر انہوں  نے اس کا بوجھ نہ اٹھایاان لوگوں کی مثال گدھے کی مثال جیسی ہے جو کتابیں  اٹھائے ہو،ان لوگوں  کی کیا ہی بری مثال ہے جنہوں  نے اللّٰہ کی آیتوں  کو جھٹلایا اور اللّٰہ ظالم لوگوں  کو ہدایت نہیں  دیتا۔
{مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ:  ان کی مثال جن پر تورات رکھی گئی تھی ۔} اس سے پہلے والی آیات میں  بیان فرمایا گیا کہ حضورِ اقد س صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُمِّیُوں  کی طرف بھیجے گئے ہیں ،یہودیوں  نے اس پر یہ شُبہ پیش کیا کہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ صرف عرب والوں  کی طرف مبعوث ہوئے ہیں  ہماری طرف مبعوث نہیں  ہوئے، اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے یہاں  ان کی ایک مثال بیان فرمائی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ لوگ جن پر توریت کے احکام کی پیروی کرنا لازم کیا گیا،پھر انہوں  نے توریت پر عمل نہ کر کے اس ذمہ داری کا بوجھ نہ اٹھایا اوراس میں  مذکور سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعت و صفت دیکھنے کے باوجود آپ پر ایمان نہ لائے،ان لوگوں کی مثال گدھے جیسی ہے جو پیٹھ پرکتابیں  اٹھائے اور بوجھ کے سوااُن سے کچھ بھی نفع نہ پائے اور جو علوم ان کتابوں  میں  ہیں  ان سے اصلاً واقف نہ ہو، یہی حال ان یہودیوں  کا ہے جو توریت اُٹھائے پھرتے ہیں ، اس کے الفاظ رٹتے ہیں  لیکن اس سے نفع نہیں  اُٹھاتے اور اس کے مطابق عمل نہیں  کرتے ۔اُن لوگوں  کی کیا ہی بری مثال ہے جنہوں  نے اللّٰہ تعالیٰ کی آیتوں