Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
131 - 881
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُوَ یُدْعٰۤى اِلَى الْاِسْلَامِؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(۷)
ترجمۂکنزالایمان: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور ظالم لوگوں  کو اللّٰہ راہ نہیں  دیتا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے حالانکہ اسے اسلام کی طرف بلایا جاتا ہو اور اللّٰہ ظالم لوگوں  کو ہدایت نہیں  دیتا۔
{وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے۔}اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ اقدس سے دین ِاسلام کی طرف بلائے جس میں  دونوں  جہاں  کی سعادت ہے اور وہ اس دعوت کو قبول کرنے کی بجائے اللّٰہ تعالیٰ کی آیات کو جادو بتا کر اس پر جھوٹ باندھے ، اللّٰہتعالیٰ ایسے ظالم لوگوں  کو ہدایت کی توفیق نہیں  دیتا (کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے اَزلی علم سے جانتا ہے کہ کافر ہی رہیں  گے۔ )( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۷، ۴/۲۶۳)
یُرِیْدُوْنَ لِیُطْفِــٴُـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَفْوَاهِهِمْ وَ اللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ(۸)
ترجمۂکنزالایمان: چاہتے ہیں  کہ اللّٰہ کا نور اپنے مونھوں  سے بجھادیں  اور اللّٰہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے بُرا مانیں  کافر۔