Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
124 - 881
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان، رحمت والاہے ۔
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۱)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۲)كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ(۳)
ترجمۂکنزالایمان:  اللّٰہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں  میں  ہے اور جو کچھ زمین میں  ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔ اے ایمان والو کیوں  کہتے ہو وہ جو نہیں  کرتے ۔کتنی سخت ناپسند ہے اللّٰہ کو وہ بات کہ وہ کہو جو نہ کرو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں  میں  اور جو زمین میں  ہے اور وہی بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔اے ایمان والو ! وہ بات کیوں  کہتے ہو جو کرتے نہیں ۔ اللّٰہ کے نزدیک یہ بڑی سخت ناپسندیدہ بات ہے کہ تم وہ کہو جو نہ کرو۔
{سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ: اللّٰہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں  میں  اور جو زمین میں  ہے۔} ارشاد فرمایا کہ آسمانوں  اور زمین میں  موجود تمام اَشیاء ہر ا س چیز سے اللّٰہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہیں  جو اس کی بلند و بالا اور عظیم بارگاہ کے لائق نہیں  ،وہی عزت والا اور تمام اَفعال میں  حکمت والا ہے۔( روح البیان، الصف، تحت الآیۃ: ۱، ۹/۴۹۳)
{یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا: اے ایمان والو ! } شانِ نزول :حضرت عبد اللّٰہ بن سلام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’ہم چند صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی،ہم میں  اس بات کا تذکرہ ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک کونسا