Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
123 - 881
ثواب بیان کیا گیا ہے ،نیز اس سورت میں  یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ۔
(1) …اس سورت کی ابتداء میں  اللّٰہ تعالیٰ کی تسبیح اور تقدیس بیان کی گئی اور مسلمانوں  کو یہ حکم دیاگیا کہ وہ بات نہ کہیں  جو خودکرتے نہیں  ۔
(2) …یہ بتایا گیا کہ جو لوگ اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  اس طرح صفیں  باندھ کر لڑتے ہیں  گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں  ان سے اللّٰہتعالیٰ محبت فرماتا ہے۔
(3) …اللّٰہ تعالیٰ اورا س کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نافرمانی کرنے اور دین میں  تَفْرِقَہ بازی سے منع کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ یہودیوں  اور عیسائیوں  کا طریقہ ہے۔
(4) …مسلمانوں  کو یہ بشارت دی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا ہے اور یہ دین سب دینوں  پر غالب ہو گا اگرچہ مشرکوں  کو ناپسند ہو۔ 
(5) …مسلمانوں  کے سامنے اُخروی عذاب سے نجات کا راستہ بیان کیا گیا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان رکھیں  اور اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  اپنے مالوں  اور اپنی جانوں  کے ساتھ جہاد کریں ۔
(6) …اس سورت کے آخر میں مسلمانوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کے دین کامددگار بننے کا حکم دیا گیا اورا ن کے سامنے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے حواریوں  کی ایک مثال بیان فرمائی گئی۔
سورۂ مُمْتَحِنَہْ کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ صف کی اپنے سے ما قبل سورت’’مُمْتَحِنَہْ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ سورۂ مُمْتَحِنَہْ کی ابتداء میں ، وسط میں  اور آخر میں  کفار سے دوستی اور محبت رکھنے سے منع کیا گیا اور اس سورت میں  مسلمانوں  کو متحد ہونے اور دشمنوں  کے سامنے ایک صف میں  کھڑے ہونے کا حکم دیا گیا۔دوسری مناسبت یہ ہے کہ سورۂ مُمْتَحِنَہْ میں  مسلمانوں  اور کفار کے درمیان ملکی ،داخلی اور خارجی معاملات کے احکام بیان کئے گے اور اس سورت میں  دشمنوں  سے جہاد کرنے کاحکم دیاگیا اور جہاد چھوڑنے والوں  کو تنبیہ کی گئی ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ