Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
117 - 881
وَسَلَّمَ نے اُن کے شوہروں  کو مالِ غنیمت سے ان کے مہر عطا فرمائے ۔( خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴/۲۵۹-۲۶۰، مدارک، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۱۲۳۴، ملتقطاً)
	نوٹ: یاد رہے کہ ان آیتوں  میں  جو یہ احکام دئیے گئے کہ مہاجرات کا امتحان لینا، کفار نے اپنی بیویوں  پر جو خرچ کیا ہو وہ ہجرت کے بعد انہیں  دینا، مسلمانوں  نے اپنی بیویوں  پر جو خرچ کیا ہو وہ ان کے مرتد ہ ہو کر کافروں  سے مل جانے کے بعد کافروں  سے مانگنا ، جن کی بیویاں  مرتدہ ہو کر چلی گئی ہوں  اُنہوں نے جو ان پر خرچ کیا تھا وہ انہیں  مالِ غنیمت میں  سے دینا ،یہ تمام اَحکام جہاد والی آیت سے یا غنیمت والی آیت سے یا اَ حادیث سے مَنسوخ ہوگئے ہیں  کیونکہ یہ اَحکام تب تک باقی رہے جب تک یہ عہد رہا اور جب وہ عہد اٹھ گیا تو احکام بھی نہ رہے۔( خزائن العرفان ، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۱۰۱۸-۱۰۱۹، ملخصاً)
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤى اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَسْرِقْنَ وَ لَا یَزْنِیْنَ وَ لَا یَقْتُلْنَ اَوْلَادَهُنَّ وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ فَبَایِعْهُنَّ وَ اسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۱۲)
ترجمۂکنزالایمان: اے نبی جب تمہارے حضور مسلمان عورتیں  حاضر ہوں  اس پر بیعت کرنے کو کہ اللّٰہ  کا شریک کچھ نہ ٹھہرائیں  گی اور نہ چوری کریں  گی اور نہ بدکاری اور نہ اپنی اولاد کو قتل کریں  گی اور نہ وہ بہتان لائیں  گی جسے اپنے ہاتھوں  اور پاؤں  کے درمیان یعنی موضع ولادت میں  اٹھائیں  اور کسی نیک بات میں  تمہاری نافرمانی نہ کریں  گی تو ان سے بیعت لو اور اللّٰہ سے ان کی مغفرت چاہو بیشک اللّٰہ بخشنے والا مہربان ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے نبی! جب مسلمان عورتیں تمہارے حضور اس بات پر بیعت کرنے کیلئے حاضر ہوں  کہ وہ اللّٰہ کے