Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
111 - 881
(3)…ادنیٰ صورت:اسلام اور مسلمانوں  کی مَصلحت کے لئے جنگی چال کے طور پر کچھ دیا جائے۔یہ حربی کافر یعنی جس سے معاہدہ نہیں  اس کے ساتھ بھی جائز ہے ۔
	آیت ِکریمہ ’’لَا یَنْهٰىكُمُ‘‘ میں  ’’بِر‘‘ یعنی احسان کی درمیانی صورت مراد ہے کیونکہ اعلیٰ اس کافر سے بھی حرام ہے جس سے معاہدہ ہے اور ادنیٰ اس کافر کے ساتھ بھی جائز ہے جس سے معاہدہ نہیں ۔( فتاوی رضویہ، رسالہ: المحجۃ المؤتمنۃ فی اٰیۃ الممتحنۃ، ۱۴/۴۶۵،۴۶۸، ۴۶۹، ملخصاً)
اقساط کا مفہوم:
	اِقساط یعنی انصاف کرنے کے مفسرین نے تین معانی بیان کئے ہیں : 
	ایک معنی یہ ہے کہ ان پر ظلم نہ کرو۔ اس معنی کے اعتبار سے یہ حکم حربی و معاہد ہر طرح کے کافر کیلئے عام ہے کہ حربی پر بھی ظلم کرنے کی اجازت نہیں  اور اِس معنی کے اعتبار سے یہ حکم رخصت نہیں  بلکہ واجب ہے ۔ 
	دوسرا معنی یہ ہے کہ کافروں  سے کیا ہوا معاہدہ پورا کرو اور اس صورت میں  بھی یہ حکم واجب ہے نہ کہ صرف رخصت، البتہ معاہدے کی مدت پوری کرنا واجب نہیں  ،کوئی مصلحت ہو تو مدت سے پہلے بتا کر معاہدہ توڑ دینا جائز ہے۔ 
	تیسرا معنی یہ کہ اِقساط سے مراد اپنے مال سے کچھ حصہ دیدینا ہے اور یہ وہی بریعنی نیکی کرنا ہی ہے، گویااِس صورت میں  برو اِقساط ایک ہی چیز ہوگئے ۔ اس پر اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ  الرَّحْمَۃ نے فرمایا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہاں  یہاں  بر (نیکی کرنے) اور اِقساط (انصاف کرنے) دونوں  لفظوں  میں  یوں  فرق ہوسکتا ہے کہ اِقساط کا مطلب ہے کہ جتنا کافر نے دیا اتنا ہی دیا جائے جیسے کافر نے ہزار روپے کی چیز دی تو جواب میں  ہزار روپے کی چیز ہی دیدی جائے تو یہ اقساط یعنی برابری کرنا ہوگیا جبکہ اگر وہ کچھ نہ دے اور مسلمان اپنی رشتے داری یا کسی مصلحت کی وجہ سے اسے ہزار روپے کی چیز دیدے یا کافر نے ہزار روپے کی چیز دی لیکن مسلمان ہزار سے زائد کی شے دیدے تو یہ بِر یعنی احسان کرنا، نیکی کرنا، سلوک کرنا کہلائے گا۔( فتاویٰ رضویہ، رسالہ: المحجۃ المؤتمنۃ فی اٰیۃ الممتحنۃ، ۱۴/۴۷۱، ملخصاً)
کفار کے ساتھ دوستی کی صورتیں  اور ان کے اَحکام:
	آیت نمبر 9 میں  کفار کے ساتھ دوستی سے منع کیا گیا،یہاں  ان سے دوستی سے متعلق اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے کلام کا خلاصہ ملاحظہ ہو،