Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
101 - 881
 بخش دیا ہے،یہ سن کر حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی آنکھوں  میں  آنسو جاری ہوگئے اور یہ آیات نازل ہوئیں ۔
	اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے ایمان والو!کافروں  کو اپنا دوست نہ بناؤ جو میرے اور تمہارے دشمن ہیں  ،تم انہیں  دوستی کی وجہ سے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پوشیدہ خبریں  پہنچاتے ہو حالانکہ وہ تمہارے پاس آئے ہوئے حق یعنی اسلام اور قرآن کا انکار کرتے ہیں ، رسول اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اور تمہیں  اس بنا پر مکہ مکرمہ سے نکالتے ہیں  کہ تم اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پر ایمان لائے ہو، اگر تم میری راہ میں  جہاد کرنے اور میری رضا طلب کرنے کیلئے اپنے وطن سے نکلے تھے توان کافروں سے دوستی نہ کرو، تم انہیں  خفیہ محبت کا پیغام بھیجتے ہو حالانکہ تمہیں  یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ میں  ہر اس چیز کوخوب جانتا ہوں  جسے تم نے چھپایا اور جسے تم نے ظاہر کیا اور یاد رکھو! تم میں  سے جو ان سے دوستی کرے گا توبیشک وہ سیدھی راہ سے بہک گیا۔( مدارک، سورۃ الممتحنۃ، ص۱۲۳۰، خازن، الممتحنۃ، تحت الآیۃ: ۱، ۴/۲۵۵-۲۵۶، ملتقطاً)
آیت ’’یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا عَدُوِّیْ وَ عَدُوَّكُمْ اَوْلِیَآءَ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس آیت سے مزید5باتیں  یہ معلوم ہوئیں ،
(1)… کفارِ مکہ مسلمانوں  کے دشمن تھے لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  اپنا دشمن بھی فرمایا،اس سے معلوم ہو اکہ اللّٰہ تعالیٰ کے نیک بندوں  کا دشمن اللّٰہ تعالیٰ کا بھی دشمن ہے۔
(2)… کفار کو مسلمانوں  کے راز سے خبردار کرنا غداری اور دین و قوم سے بغاوت ہے ۔
(3)… حضرت حاطب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے گناہ سرزد ہوا اور اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں  مومن فرمایا،اس سے معلوم ہوا کہ کبیرہ گناہ کرنے سے انسان کافر نہیں  ہوتا۔
(4)… ایمان کا دشمن جان کے دشمن سے زیادہ خطرناک ہے۔
(5)… اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  جہاد اسی وقت ہو گا، جب مجاہد کا دل مومن کی محبت اور کافر کی عدوات سے پُر ہو ،اگر مجاہد کے دل میں  کافر کی طرف تھوڑا سا میلان بھی ہوا، تواس کا مجاہد فی سبیل اللّٰہ رہنا مشکل ہے۔ 
 اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کسی سے دوستی اور دشمنی رکھنے کے4 فضائل:
	یہاں  موضوع کی مناسبت سے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کسی سے دوستی اور دشمنی رکھنے کے 4فضائل ملاحظہ ہوں :