Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
200 - 520
جس طرف اس کا دل جما، نماز پڑھ لی، صبح کو بارگاہِ رسالت میں حال عرض کیا تو یہ آیت نازل ہوئی ۔
(ترمذی، کتاب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ البقرۃ، ۴/۴۴۵، الحدیث: ۲۹۶۸)
(2) … حضرت عبداللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں یہ اس مسافر کے حق میں نازل ہوئی جو سواری پر نفل ادا کرے، اس کی سواری جس طرف متوجہ ہو جائے (اس طرف اس کی نماز درست ہے)۔    (خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۱۵، ۱/۸۲)
(3)… جب خانہ کعبہ کو قبلہ بنایا گیا تو یہود یوں نے مسلمانوں پراعتراضات کئے ۔ان کے رد میں یہ آیت نازل ہوئی اور بتایا گیا کہ مشرق ومغرب سب اللہ تعالیٰ کا ہے جس طرف چاہے قبلہ معین فرمائے کسی کو اعتراض کا کیا حق ہے۔ 
(خازن، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۱۵، ۱/۸۲)
(4)…جب آیتِ دعا  ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ لَکُمْ(پ۲۴، المؤمن: ۶۰) نازل ہوئی توحضورپر نور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ سے دریافت کیا گیا کہ کس طرف منہ کر کے دعا کی جائے؟ اس کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی۔
(الطبری، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۱۵، ۱/۵۵۳، رقم: ۱۸۴۹)
	شانِ نزول کے متعلق ان کے علاوہ اور بھی کئی اقوال ہیں۔
{فَاَیۡنَمَا تُوَلُّوۡا: تو تم جدھر منہ پھیرو۔}  معلوم ہوا کہ قبلہ کی سمت معلوم نہ ہوسکے تو جس طرف دل جمے کہ خانہ کعبہ اسی سمت ہوگا تو اسی طرف منہ کرکے نماز پڑھے۔اس بارے میں تفصیلی احکام جاننے کیلئے بہارِ شریعت حصہ 3کا مطالعہ فرمائیں۔ یہ یاد رہے کہ خانہ کعبہ ہی قبلہ ہے، یہاں جو اجازت ہے وہ مخصوص صورتوں میں ہے۔ 
وَقَالُوا اتَّخَذَ اللہُ وَلَدًاۙ سُبْحٰنَہٗؕ بَلۡ لَّہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِؕ کُلٌّ لَّہٗ قٰنِتُوۡنَ﴿۱۱۶﴾
ترجمۂکنزالایمان:اور بولے خدا نے اپنے لیے اولاد رکھی پاکی ہے اسے بلکہ اسی کی مِلک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اس کے حضور گردن ڈالے ہیں۔
ترجمۂکنزالعرفان:اور مشرکوں نے کہا: اللہ نے اپنے لئے اولاد بنا رکھی ہے، وہ پاک ذات ہے بلکہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کی ملکیت میں ہے۔ سب اس کے حضور گردن جھکائے ہوئے ہیں۔
{سُبْحٰنَہٗ: اللہ پاک ہے۔} یہودیوں نے حضرت عزیرعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اور عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا ماناجبکہ مشرکینِ عرب نے فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں قرار دیاجیسا کہ تینوں چیزیں قرآن پاک میں مذکور ہیں۔ ان سب کے رد میں یہ آیت نازل ہوئی۔