Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
19 - 520
’’وَ نَزَّلْنَا عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ تِبْیٰنًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ‘‘ (نحل: ۸۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے تم پر یہ قرآن اتارا جو ہر چیز کا روشن بیان ہے۔
اور ارشاد فرماتاہے :
’’مَا فَرَّطْنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ‘‘      (انعام:۳۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان: یعنیہم نے اس کتاب میں کسی شے کی کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ 
	ترمذی کی حدیث میں ہے، نبی اکرم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’ کتابُ اللہ میں تم سے پہلے واقعات کی بھی خبر ہے ،تم سے بعد کے واقعات کی بھی اور تمہارے آپس کے فیصلے ہیں  ۔
(ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل القرآن، ۴/۴۱۴، الحدیث: ۲۹۱۵)
	حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں ’’قرآن مجید ہر نافع علم پر مشتمل ہے یعنی ا س میں گزشتہ واقعات کی خبریں اور آئندہ ہونے والے واقعات کا علم موجود ہے، ہر حلال و حرام کا حکم اس میں مذکور ہے، اور اس میں ان تمام چیزوں کا علم ہے جن کی لوگوں کو اپنے دنیوی ،دینی ،معاشی اور اُخروی معاملات میں ضرورت ہے۔
(ابن کثیر، النحل، تحت الآیۃ: ۸۹، ۴/۵۱۰)
(8)…یہ قرآن اس راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے، جیساکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: 
’’اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہۡدِیۡ لِلَّتِیۡ ہِیَ اَقْوَمُ‘‘ (بنی اسرائیل: ۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے۔
(9)…یہ مسلمانوں کے لئے ہدایت،رحمت ،بشارت،نصیحت اور شفاء ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ
’’وَ ہُدًی وَّ رَحْمَۃً وَّ بُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیۡنَ‘‘ (نحل: ۸۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور مسلمانوں کیلئے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے۔
 اور ارشاد فرماتا ہے:
 ’’ہٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَہُدًی وَّمَوْعِظَۃٌ لِّلْمُتَّقِیۡنَ﴿۱۳۸﴾‘‘                      (ال عمران۱۳۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان:یہ لوگوں کے لئے ایک بیان اور رہنمائی ہے اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت ہے۔

اور ارشاد فرماتا ہے: