Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
20 - 520
’’وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ ۙ وَ لَایَزِیۡدُ الظّٰلِمِیۡنَ اِلَّا خَسَارًا ﴿۸۲﴾‘‘              (بنی اسرائیل:۸۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو خسارہ ہی بڑھتا ہے۔ 
(10)…یہ خاص طور پر اہلِ عرب کے لئے اور عمومی طور پر پوری امت کے لئے عظمت و نامْوَری کا سبب ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’وَ اِنَّہٗ لَذِکْرٌ لَّکَ وَ لِقَوْمِکَۚ‘‘   (زخرف:۴۴)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور(اے حبیب!) بیشک یہ قرآن تمہارے اور تمہاری قوم کیلئے عظمت کا سبب ہے۔ 
اور ارشاد فرماتا ہے: ’’لَقَدْ اَنۡزَلْنَاۤ اِلَیۡکُمْ کِتٰبًا فِیۡہِ ذِکْرُکُمْ ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوۡنَ ﴿٪۱۰﴾‘‘(انبیاء: ۱۰)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک کتاب نازل فرمائی جس میں تمہارا چرچا ہے۔ تو کیا تمہیں عقل نہیں ؟
(11)…یہ انتہائی اثر آفرین کتاب ہے جسے سن کر خوف و خَشِیَّت کے پیکر لوگوں کے دل دہل جاتے ہیں اور بدن پر بال کھڑے ہوجاتے ہیں ،اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’اَللہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشٰبِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقْشَعِرُّ مِنْہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمْ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمْ وَ قُلُوۡبُہُمْ اِلٰی ذِکْرِ اللہِ ؕ ذٰلِکَ ہُدَی اللہِ یَہۡدِیۡ بِہٖ مَنْ یَّشَآءُ ؕ وَ مَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ ﴿۲۳﴾‘‘          (زمر: ۲۳)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللہ نے سب سے اچھی کتاب اتاری کہ ساری ایک جیسی ہے، باربار دہرائی جاتی ہے۔ اس سے ان لوگوں کے بدن پر بال کھڑے ہوتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کی کھالیں اور دل اللہ کی یاد کی طرف نرم پڑجاتے ہیں۔ یہ اللہکی ہدایت ہے وہ جسے چاہتاہے اس کے ذریعے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔ 
	الغرض یہ بڑی برکت والی کتاب ہے ا س لئے سب مسلمانوں کو چاہئے کہ ا س کی پیروی کریں اور پرہیز گار بن جائیں تاکہ اللہ  تعالیٰ ان پر رحم کرے ،چنانچہ اللہ  تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’وَہٰذَا کِتٰبٌ اَنۡزَلْنٰہُ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوۡہُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۙ‘‘(انعام: ۱۵۵)