Brailvi Books

صراط الجنان جلد اول
160 - 520
ترجمۂکنزالایمان:اور جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ اپنوں کا خون نہ کرنا اور اپنوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم گواہ ہو۔
ترجمۂکنزالعرفان:اور یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا کہ آپس میں کسی کا خون نہ بہانا اور اپنے لوگوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا پھر تم نے اقرار بھی کرلیا اور تم (خوداس کے) گواہ ہو۔
{وَ اِذْ اَخَذْنَا مِیۡثٰقَکُمْ:اور یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا۔} یعنی اے یہودیو! وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تمہارے آباؤ اجداد سے تورات میں یہ عہد لیا کہ تم آپس میں کسی کا خون نہ بہانا اور اپنے لوگوں کو اپنی بستیوں سے نہ نکالنا ،پھر انہوں نے ا س عہدکا اقرار کرلیا اور تم خود بھی اپنے آباؤاجداد کے اس اقرارکے گواہ ہو۔  (روح البیان، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۸۴، ۱/۱۷۴)
ثُمَّ اَنۡتُمْ ہٰۤـؤُلَآءِ تَقْتُلُوۡنَ اَنۡفُسَکُمْ وَتُخْرِجُوۡنَ فَرِیۡقًا مِّنۡکُمۡ مِّنۡ دِیٰرِہِمْ ۫ تَظٰہَرُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ بِالۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ؕ وَ اِنۡ یَّاۡ تُوۡکُمْ اُسٰرٰی تُفٰدُوۡہُمْ وَہُوَ مُحَرَّمٌ عَلَیۡکُمْ اِخْرَاجُہُمْ ؕ اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ یَّفْعَلُ ذٰلِکَ مِنۡکُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یُرَدُّوۡنَ اِلٰۤی اَشَدِّ الْعَذَابِ ؕ وَمَا اللہُ بِغٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوۡنَ﴿۸۵﴾ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلَا ہُمْ یُنۡصَرُوۡنَ﴿۸۶﴾٪
ترجمۂکنزالایمان:پھر یہ جو تم ہو اپنوں کو قتل کرنے لگے اور اپنے میں ایک گروہ کو ان کے وطن سے نکالتے ہو ان پر مدد دیتے ہو (ان کے مخالف کو) گناہ اور زیادتی میں اور اگر وہ قیدی ہو کر تمہارے پاس آئیں تو بدلا دے کر چھڑا لیتے ہو اور ان کا نکالنا تم پر حرام ہے تو کیا خدا کے کچھ حکموں پر ایمان لاتے اور کچھ سے انکار کرتے ہو تو جو تم میں ایسا کرے اس کا بدلہ کیا ہے مگر یہ کہ دنیا میں رسوا ہواور قیامت میں سخت تر عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے اور اللہ تمہارے کوتکوں سے بے خبر نہیں۔یہ
ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی مول لی تو نہ ان پر سے عذاب ہلکا اور نہ ان کی مدد کی جائے۔