اور بچّے سے اُن کی بڑی بہن اور ماں باپ کو چھین کر انہیں یتیم وبے سہارا کردیا!
{۷}17ویں منزل سے نیچے جاگری
بارہ سالہ روسی لڑکی سیلفی لیتے ہوئے بالکنی(Balcony) سے نیچے گر کرفوت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وہ 17 ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی ریلنگ (Railing) پر بیٹھ کر سیلفی بنانے کی کوشش میں اپنا توازُن(Balance) برقرار نہ رکھ سکی اور نیچے جا گری۔ وہ اپنی ماں کو یہ کہہ کر گئی تھی کہ ’’ہوا خوری کے لیے چھت پر جارہی ہوں ۔‘‘ لیکن چھت پر جانے کی بجائے بالکنی میں سیلفی لینے پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق اُس لڑکی نے یہ تصویر اپنی ایک سہیلی کو بھیج دی، سہیلی نے محسوس کیاکہ یہ تصویر خطرناک جگہ پر لی گئی ہے، لہٰذااُس نے فوری طور پراُسے فون کیا مگر فون ریسیو (Receive)نہ ہو سکا پھر اُس سہیلی نے یہ تصویراُس کی ماں کو بھجوا دی مگر اُس وقت تک لڑکی نیچے گر کر دم توڑ چکی تھی۔ ایک راہ گیر نے پولیس کو لڑکی کی لاش کے بارے میں اطِّلاع دی۔
{۸}تیراکی کے دوران سیلفی لینا جان لیوا ثابت ہوا
شمس آباد کے عَلاقے ’’کوتوال گوڑہ‘‘ حید رآباد(ہند)میں دو نوجوان تیراکی کے دوران سیلفی لیتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد(ہند) کے14نوجوان’’ کوتوال گوڑہ‘‘ میں تیراکی(سویمنگ۔Swimming) کیلئے آئے، ان میں سے کوئی بھی تیرنا نہیں جانتا تھا ۔ان میں سے دو نوجوان جن کی عمریں بِالتَّرتیب 17 اور 18سال