Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
10 - 18
 تھی ،سیلفی لے رہے تھے کہ پھسل کر ایک گڑھے میں جاپھنسے اور ڈوب کر فوت ہوگئے۔
{۹}سفید شیر کا نوالہ بن گیا 
	دِہلی (ہند)کے ایک چڑیا گھر(Zoo) میں ایک نوجوان سیلفی بنانے کیلئے کوئی انوکھی جگہ تلاش کرتے کرتے سفید شیر کے پنجرے کے پاس جا پہنچا اور جیسے ہی سیلفی بنانے کیلئے تیّار ہوا شیر نے اُس کو دبوچ لیا اوروہ موقع پر ہی ختم ہوگیا۔
{۱۰}سیلفی لیتے ہوئے پِستول چل گیا 
	مرکزالاولیا (لاہور پاکستان)کا 22سالہ نوجوان2016ء میں سیلفی لینے کی دیوانگی کا غالِباًپہلا شکار بنا۔ پولیس کے مطابِق نوجوان اپنے دوست کے ہمراہ اپنے سینے پر اصلی پستول رکھ کر سیلفی بنا رہا تھا کہ غلطی سے ٹریگر دب گیا،اُسے فوری طور پر قریبی اَسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
{۱۱}ٹرین کی ٹکر
	دسمبر2015ء میں راولپنڈی(پاکستان) میں ایک نوجوان ریلوے ٹریک پر کھڑے ہوکر چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا مگر بدقسمتی سے ٹرین سے ٹکرا جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑگیا۔
{۱۲}عورت ٹرین سے نیچے گر گئی 
	’’کولمبو‘‘میں 25سالہ چینی عورت اُس وقت ٹرین سے باہَر جا گری جب وہ اپنے