Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
8 - 18
 لینا ممنوع قرارد ے دیا گیاہے۔دوسرے نمبر پر’’ روس‘‘ ہے جب کہ سیلفیز سے ہونے والی اموات میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے۔ بطورِ عبرت چند منتخب واقِعات ملاحظہ کیجئے : 
{۴}دستی بم کے ساتھ سیلفی 
	رُوس میں پہاڑ کی چوٹی پر دو نوجوان اُس وقت انتِقال کرگئے، جب انہوں نے ایک دستی بم کی پِن نکالتے ہوئے اُس کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی۔
{۵}تاج مَحَل کی سیڑھیوں سے گِر کر فوت ہوگیا
	جاپان کا ایک سیّاح مشہور تاریخی عمارت تاج مَحَل (آگرہ ،ہند) میں ’’ رائل گیٹ‘‘ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کے دوران گر کر جان کی بازی ہارگیا۔
{۶}ماں باپ اور بیٹی پانی میں بہ گئے 
	خیبر پختونخواہ(پاکستان)کے ایک گاؤں ’’بِیْسِیاں ‘‘ کے قریب دریائے کُنْہار کے کنارے 11 سالہ لڑکی سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک اُس کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں جاگری، ماں نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ بھی پانی میں بہ گئی، ماں بیٹی کو ڈوبتے دیکھ کر بیٹی کا باپ بھی دریا میں کود گیا اور وہ بھی بے چارہ ڈوب گیا۔لڑکی کے ماں باپ کا تعلُّق صوبۂ پنجاب(پاکستان ) سے تھا اور دونوں ڈاکٹر تھے اور چُھٹیّوں میں سیر وتفریح کے لئے وہاں گئے تھے ، مذکورہ ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر کی ایک 9سالہ بیٹی اور ایک 6سال کا بیٹا بھی ہے جو حادِثے کے وقت وہاں موجود تھے۔آہ! سیلفی کے شوق نے زندہ رہ جانے والی بچّی