Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
6 - 18
جانب سے بل دیا گیا تو اس کی آنکھیں ایک بار پھر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیونکہ اس کی سیلفی کے شوق نے اسپتال کا بل ایک لاکھ ڈالر(تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد بنادیا تھا!اُس امریکی کے پاس ایک سال سے زائدعرصے سے ایک اورسانپ موجود تھا لیکن اس واقعے سے وہ اس قدر خوفزدہ ہوا کہ اُسے بھی جنگل میں لے جاکر آزاد کردیا۔
{۳}آپریشن کے دوران سیلفی لینے والے ڈاکٹر ز
	چین کے شمال مغرِبی صوبے’’ شانچی ‘‘کے پرائیو یٹ اَسپتال میں ڈاکٹروں پر سیلفی بنانے کا ایسا بھوت سُوار ہوا کہ وہ آپریشن کے دوران بھی سیلفی بنانے میں مصروف رہے،کسی نے وِکٹری (فتح) کا نشان بنایا تو کسی نے مسکرانے کاپوز دیا۔ تصویریں منظرِ عام پر آنے کے بعد محکمۂ صحّت کے حُکّام نے غفلت برتنے پر تین سینئر ڈاکٹروں کو عہدے سے بر طرف کر دیا۔ جبکہ تصویر میں نظر آنے والے دیگر عملے کو سرزنش(یعنی ڈانٹ ڈپٹ) کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ اُن کی تین ماہ کی تنخواہیں بھی روک دی گئیں ۔اَسپتال انتظامیہ نے اِس عمل پر عوام سے مُعافی مانگتے ہوئے کہا کہ اِس آپریشن تھیئٹرمیں یہ آخِری آپریشن تھا اِس لئے ڈاکٹرز کی جانب سے یہ حرکت سامنے آئی۔
صحّت کو نقصان پہنچانے والا شوق 
	اوہائیو یونیورسٹی کی شائع کردہ تحقیق کے مطابِق سوشل میڈیا کے سیکڑوں شائقین کی جانچ کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کافی زیادہ سیلفیز شائع کرتے ہیں اُن