ذخیرہ(Store) نہیں کی جاسکتی ، آپ اس سے فائدہ نہ بھی اٹھائیں تب بھی یہ گزر جاتا ہے جیسے بَرف کہ یہ ا ستعمال نہ بھی ہو تب بھی پگھل کر ختم ہوجاتی ہے ۔اب دِیانت داری سے بتائیے کہ جو وقت اچّھے اور نیک کاموں میں گزار کر آخرت کی بھلائیوں کے حُصول میں استعمال ہوسکتا ہے اُسے سیلفی ا وردیگر فُضُولیات میں گزارنا خسارے (یعنی نقصان) کا سودا ہے یا نہیں ؟
’’مال لیوا‘‘ شوق
سیلفی(Selfie) کاشوق مفت میں پورا نہیں ہوتا بلکہ اچّھے سے اچّھاموبائل یا کیمرا خریدا جاتا ہے ، انٹرنیٹ کی فیس بھی جیب سے دی جاتی ہے ، ہاتھ میں موبائل پکڑ کر سیلفی لینے کا دور بھی پُرانا ہوا، اب توسیلفی لینے کے لئے طرح طرح کے آلات منظرِ عام پر آرہے ہیں جوظاہر ہے رقم ہی کے ذَرِیعے خریدے جاتے ہیں ۔
{۲}سانپ کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑی
ایک امریکی شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق بیدار ہوا ، وہ جب سانپ کے ساتھ سیلفی بنانے لگاتو سانپ نے موقع پا کر اُس کے بازوپرڈس لیا اور جھاڑیوں میں فِرار ہوگیا۔ سانپ کے زہر نے تیزی سے اپنا اثر دکھانا شروع کیا، امریکی کے منہ سے جھاگ نکلنے لگا اور وہ درد کی شدّت سے بُری طرح تڑپنے لگا۔اُسے طبّی امداددینے کے لئے قریبی اَسپتال لے جایا گیا جہاں زہر کے خاتمے کے لئے خُصُوصی تِریاق(یعنی زہر کا اُتارا) دیا گیا،اور کئی ایک انجکشن لگانے پڑے۔ صحّت یابی کے بعد جب امریکی کو اَسپتال انتظامیہ کی