Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
4 - 18
 گھرکے افراد کو وقت دینے میں ناکام ہونے کی صورت میں بندوں کی حق تلفیوں کے گناہوں میں پڑنے کے ساتھ ساتھ گھر میں جھگڑوں کا بھی باعث بن سکتے ہیں ۔
’’وقت لیوا‘‘ شوق
	یہ شوق ’’وقت لیوا‘‘ ہے کیونکہ سیلفی لینے کے لئے حیران کُن جگہ کا انتخاب کرنا ،کئی کئی گھنٹے صَرف کرکے اُس جگہ تک پہنچنا ،پھر اس سیلفی کو سوشل میڈیا پر عام کرنااور اس کے بعد اس کا فیڈبیک (Feedback)چیک کرنا کہ کتنے لوگوں نے لائیک(Like) کیا ہے اور ڈِس لائیک(Dislike) کرنے والے کتنے ہیں ،ان تمام کاموں میں کافی وقت خرچ ہوجاتا ہے۔یاد رکھئے !اوقات و لمحات انمول ہیرے ہیں ،ان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا: نِعْمَتَانِ مَغْبُوْنٌ فِیْہِمَا کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاس الصِّحَّۃُ وَالْفَرَاغُ ۔ یعنی ’’دو نعمتیں ہیں جن میں بَہُت سے لوگ گھاٹے(یعنی نقصان) میں ہیں {۱}صِحّت و{۲}فَراغت۔‘‘(بُخاری ج۴ص۲۲۲حدیث۶۴۱۲)  غور کیجئے کہ ہر آنے والی صبح ڈبل بارہ گھنٹے ساتھ لاتی ہے، یوں امیر ہو یا غریب ،مرد ہویا عورت،بچّہ ہویا بوڑھا ،اُستاد ہویا طالبُ العلم (بشرطِ زندگی)اسے روزانہ دن رات کے1440مِنَٹ کی دولت بغیر کسی محنت کے مل جاتی ہے،عیسوی سال کے حساب سے ان مِنٹوں کو جمع کیا جائے تو 365دن میں 5 لاکھ 25ہزار 600منٹ یا 8 ہزار7سو 60گھنٹے بنتے ہیں ۔اس دولت کو انسان چاہے تو ضائع کردے اور چاہے تو اس سے نفع یعنی فائدہ اٹھا لے ۔وقت وہ دولت ہے جو