Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
3 - 18
 کے لئے مشہور شخصیات، بلند وبالاعمارات، آبشاروں ،بلکہ شیر اورمگر مچھ جیسے خونخوار جانوروں ، شارک جیسی خطرناک مچھلیوں اور چلتی ٹرینوں کے سامنے سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے لوگ بھی کافی تعداد میں دنیا کے اندر پائے جاتے ہیں ۔ یادرہے! بِلا مَصلَحتِ شرعی جان بوجھ کر اپنے آپ کو ہلاکت پر پیش کرنا گناہ و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ پارہ2سورۃ البقرۃ آیت 195 میں ارشاد فرماتا ہے:
وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ - 	ترجمۂ کنزالایمان: اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو۔
سیلفی کے نقصانات 
	سیلفی کے کیا فائدے ہیں یہ تو اس کے شائقین سے پوچھئے!ہو سکتا ہے وہ یادگار،حیران کن اور دلچسپ منظر کے حوالے سے سیلفی کو مفید قرار دیں لیکن مختلف صورتوں میں اس کے نقصانات کی فہرست فوائد سے کہیں طویل ہے ،مَثَلاً ئسیلفی کا شوق پورا کرنے کے لئے وقت جیسی قیمتی شے ضائع کرنا پڑتی ہی٭ مال خرچ ہوتا ہی٭ انسانی صحّت کو نقصان پہنچتا ہے ٭ خطرناک اور حیران کن سیلفیز کا شوق جان بھی لے سکتا ہے ٭ ’’نوسیلفی زون‘‘ میں سیلفی بنانے پر قانون کی خلاف ورزی پر سزا ہوسکتی ہے ئبے ہودہ سیلفیز کی وجہ سے بے حیائی پھیلتی ہی٭ بعض نادان لڑکیاں اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر ڈال دیتی ہیں ،گندے ذِہن کے لوگ جدید تکنیک کے ذَرِیعے ان تصاویر کی ’’گندی ترکیب‘‘بناکر اس کی عزت کوخاک میں ملا سکتے ہیں ئموبائل فون بالخصوص سوشل میڈیا اور سیلفی میں گم رہنے والے لوگ