{۱}چورکیسے گرفتار ہوا؟
فرانس کے شہر’’روش فوغ‘‘(Rochefort)میں موبائل فون چوری کرنے والا22سالہ نوجوان سیلفی (Selfie)بنانے کے شوق کی وجہ سے گرفتار ہوگیا ۔ ایک اخباری اطِّلاع کے مطابق اس ملزم نے جولائی کے مہینے میں اسی شہر سے ایک شخص کا موبائل فون چوری کیا تھا۔ کافی دن گزر جانے کے بعد اس نے شہر میں گھومتے پھرتے اس فون سے اپنی ایک سیلفی بنائی لیکن اسے یہ علم نہیں تھا کہ اس اسمارٹ فون کے مالک نے فون کی سیٹنگز(Settings) ایسی کر رکھی تھیں کہ اس کے ذریعے اُتاری گئی ہر تصویر خود بخود اُس شہری کے گھر کے کمپیوٹر پر منتقل ہو جاتی تھی۔اس ملزم نے جیسے ہی اپنی سیلفی بنائی، وہ فوراًفون کے مالک کے گھر پر اس کے کمپیوٹر تک پہنچ گئی! اس نے وہ تصویربلاتاخیرپولیس تک پہنچا دی جس کے نتیجے میں پولیس سیلفی میں دکھائی دی جانے والی جگہ پر پہنچی اور اس چور کو گرفتار کر لیا۔
جان بوجھ کر ہلاکت پر پیش ہونا حرام ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سیلفی(Selfie،یعنی اپنی تصویر خود لینے)کا شوق آج کل عروج پر ہے۔اب سے چند سال پہلے تک سیلفی (Selfie) کالفظ ہی انگلش لغت میں موجود نہیں تھا!2013ء میں اس لفظ کو نہ صرف ڈِکشنری میں شامل کیا گیا بلکہ اِسے اِس سال کا ’’ اہم ترین لفظ ‘‘بھی قرار دیاگیا! سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرکے پسند(Like) اور ناپسند (Dislike)کے تأثرات کا مطالَبہ بھی کیاجاتا ہے ۔کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہرت پانے