اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
یہ رسالہ)18صَفحات ( مکمّل پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہُ عَزَّ وَجَلَّ اس کودنیا و آخرت کے لئے مفید پائیں گے۔
دُرود شریف کی فضیلت
سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:اے لوگو ! بے شک بروزِ قِیامت اس کی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلدنجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے ۔ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطابج۵ص۲۷۷ حدیث۸۱۷۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اس رسالے میں موجود سیلفی کے بارے میں واقعات وغیرہ زیادہ تر NETسے حاصل کئے گئے ہیں ۔