دنیا کی سب سے چھوٹی ڈولفن ہے اور یہ ارجنٹینا ، برازیل اور یورا گوئے میں ہی پائی جاتی ہے۔
حج وعمرہ اور سیلفی
سفرِ حج وعمرہ کے دوران بھی سیلفی کے شائقین اپنا شوق پورا کرتے پائے جاتے ہیں ، انہیں جہاں کوئی منظر اچّھا لگتا ہے جھٹ سیلفی بناتے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تشہیر کردیتے ہیں ۔حجرِاسود کو بوسہ دیتے وقت ، سعی اور طواف کے دوران بھی سیلفیز بنائی جاتی ہیں ،جس سے طواف وسعی کرنے والوں کی رَوانی میں فرق آتا ہے،لوگ ایک دوسرے پر گر پڑتے ہیں یا پھر ٹکرا جاتے ہیں جس سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ،خود سیلفی بنانے والوں کا ذوقِ عبادت متأَثّر ہوتاہے ،سنہری جالیوں کے پاس مُوَاجَہَہ شریف کے سامنے حاضر ی کے وقت بھی سیلفی بنانے والے پائے جاتے ہیں اس مقصد کے لئے بعض بے باک اپنی پیٹھ مُوَاجَہَہ شریف کی طرف کرلیتے ہیں ۔اے کاش !ہمارا یہ ذہن بن جائے کہ سفرِحَرَمَینِ طیِّبَین سیلفی بنانے کے لئے نہیں ثواب کمانے کے لئے ہوتا ہے ۔
پہلے دعا کی درخواست کرتے تھے اب سیلفی کی فرمائش
پچھلے دنوں جب کوئی مذہبی شخصیت مَثَلاً پیرصاحب، مفتی صاحب وغیرہ کسی کے گھر تشریف لے جاتے یا راستے میں مل جاتے تو عموماً ان سے دُعا کی التجا کی جاتی تھی اور اب صورتِ حال یہ ہے کہ اگر کوئی مشہور مذہبی شخصیَّت کہیں نظر آجائے تو دُعا کی درخواست کرنے کے بجائے بعضوں کی اوّلین کوشش یہ ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ سیلفی لے لی جائے۔