اسلام کی خوبی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غیر ضروری سیلفی کی عادت نکالنے کے لئے کرنے کے کاموں میں لگ جائیے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ نہ کرنے کے کاموں سے بچ جائیں گے ۔ حضور تاجدارِ رِسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہٗ مَا لَا یَعْنِیْہ۔ یعنی’’آدمی کے اسلام کی خوبیوں میں سے یہ خوبی ہے کہ وہ ہر بے مقصد اور فضول کام چھوڑ دے۔‘‘( تِرمذی ج۴ ص۱۴۲ حدیث ۲۳۴۴)
مُفسّرِ شہیر مفتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان لکھتے ہیں :یعنی کامل مسلمان وہ ہے جو ایسے کلام ایسے کام ایسی حَرَکات و سَکنات سے بچے جو اُس کے لیے دین یا دنیا میں مفید نہ ہوں ،وہ کام یا کلام کرے جو اُسے یا دنیا میں مفید ہو یا آخرت میں ۔سُبْحٰنَ اللہ! ان دو کلموں میں دونوں جہان کی بھلائی وابَستہ ہے۔(مراٰۃ المناجیح ج۶ص۴۶۵)
یاربَّ المصطَفٰے! ہمیں اپنا وقت دونوں جہانوں کی بھلائیاں دِلانے والے کاموں کے لئے خرچ کرنے کی توفیق عطا فرما ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثواب کی نیّت سے کسی کو دیدیجئے
طلب غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و
بے حساب جنّت الفردوس میں آقا کے پڑوس کا طالب
۸ ربیع الاوّل ۱۴۳۶ھ
2014-12-31