Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
16 - 18
 شوق مہنگا پڑ گیا۔ ترکی کے شہر Samsun کے ساحلِ سمندر پر ایک لڑکی اپنے موبائل فون سے سیلفی لینے میں مصروف تھی کہ پیر پھسلنے سے لڑکھڑاگئی، لڑکھڑاتے ہوئے اس کے ہاتھ سے پہلے موبائل گر اپھر خود بھی دو پتھروں کے درمیان گر کر پھنس گئی۔ دو گھنٹے کی سر توڑ کوشش کے بعدلڑکی کو زندہ باہَر نکال لیا گیا۔ (جنگ اخبارآن لائن7مئی2016ئ)
{۲۸}15 سالہ لڑکا شدید زخمی
	بھارتی ریاست پنجاب میں 15سالہ لڑ کا سیلفی لینے کے دوران سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، یہ حادِثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والد کے پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھاکہ گولی چل گئی ۔                                         (ایضاً2مئی)
{۲۹}سیلفی لیتے ہوئے کنویں میں جاگری 
	’’جُونا گڑھ‘‘(گجرات ،ہند) میں ایک آسٹریلوی سَیّاح اُس وقت مصیبت میں پھنس گئی جب وہ اپنی سیلفی لیتے ہوئے اچانک کنوئیں میں جاگری۔ اُس کی چیخوں کی آواز سن کر لوگ بھاگ کر آئے اور کنوئیں سے نکال کر ا س کی جان بچالی۔
{۳۰}ننھی ڈولفن اپنی جان سے گئی 
	سیلفی کے شائقین نے سیلفی بنانے کے لئے ننھی ڈولفن کو سمندر سے نکال لیا ،پانی سے نکالے جانے پر’’ ننھی ڈولفن‘‘ مَر گئی جس پر وائلڈ لائف کے ماہِرین اورلوگوں میں ناراضی کا اظہارکیا جا رہا ہے۔  فرانسس کا نامی ڈولفن کی یہ قسم حَجْم(یعنی جسامَت) کے اعتِبار سے