Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
15 - 18
ٹریگر پر آجانے سے گولی لگنے سے فوت ہوگیا۔چمن شاہ روڈ کا نوجوان رَمَضانُ المبارَک میں تراویح کی نمازپڑھنے کیلئے مقامی مسجد میں گیا، جہاں اس نے سکیوریٹی گارڈ سے بندوق لے کر سیلفی اتروانے کی ضد کی کہ اچانک ہاتھ ٹریگر پر آگیا اور گولی پیٹ میں جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، طبّی امدادکیلئے اَسپتال داخِل کروا دیا گیا،بعد ازاں لاہور کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ (جنگ اخبارآن لائن24جون2016ئ) 
{۲۶} گولی چلنے سے 43سالہ شخص فوت
   انوکھے اور عجیب و غریب انداز میں سیلفی لینے کے دوران زندگی کی بازی ہار جانے کی بات اب کچھ نئی نہیں رہی،’’ امریکا‘‘ میں ایک شخص اپنے دوست کے ساتھ پستول ہاتھ میں لیے سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق سیلفی لینے کے دَوران وہ شخص کئی بار پستول گولیوں سے خالی کرتا اور بھرتا رہا جبکہ اِس عمل میں پستول سے گولیاں نکالتے وقت ایک گولی اُسی میں رہ گئی اور اُس کے دوست نے سمجھا کہ اب پستول میں گولی نہیں جس پر اس نے پستول کا ٹریگر دبا دیا اور اس میں موجود گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا۔                                               (ایضاً4مارچ)
{۲۷}سیلفی لڑکی کو مہنگی پڑ ی!
	آج کل لوگوں کے سروں پر سیلفی لینے کا بھوت سُوار ہے بسا اوقات سیلفی لیتے ہوئے آدمی اچّھی خاصی مصیبت میں پڑ جاتا ہے،چنانچِہ ترکی کی ایک عورت کو بھی سیلفی کا