{۲۲}سانپ نے ڈس لیا
سَرا ئے عا لمگیر (پنجاب، پاکستان)سانپ کے ساتھ سیلفی بنانے والا 26سالہ نو جوان سا نپ کے ڈسنے سے موت کی آغوش میں جاسویا۔مذکورہ نوجوان’’ بنّوں ‘‘کارہائشی تھا اوراپنے رشتے داروں کو ملنے ’’سَرائے عالمگیر ‘‘آ یا ہوا تھا ۔(جنگ اخبارآن لائن12اکتوبر2016ء)
{۲۳} سیلفی بناتے ہوئے پہاڑی نالے میں گر پڑا اور.....
مرکزالاولیا( لاہور ،پاکستان) کا رہائشی ایک شخص وادیِ نیلم کے پُر فَضا مقام کُٹَن میں ’’ جاگران ندی‘‘کے پُل پر کھڑا ہو کر سیلفی بنا رہا تھا کہ پائوں پِھسلنے کی وجہ سے ندی میں جاگرا ، دیگر دوستوں نے زخمی حالت میں بہتے ہوئے نوجوان کو نکال کر طبّی امداد کے لئے فوجی اَسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ،مُتَوَفّٰی(یعنی فوت ہونے والے) کی لاش کو تدفین کے لئے وُرثا کے حوالے کر دیا گیا۔ (ایضاً12جولائی)
{۲۴}2نوجوان ڈوب گئے جبکہ.....
ہالا (سندھ) میں سیلفی لیتے ہوئے 2نوجوان دریا میں گرکر ڈوب گئے تیسرے کو بچا لیا گیا۔ تینوں نوجون دریائے سندھ کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفیبنا رہے تھے کہ پاؤں پھسلنے سے دریا میں گر گئے، موقع پر موجودمَلّاحوں (Sailors)نے ایک نوجوان کو زندہ نکال لیا تاہم دو ڈوب گئے ۔)ایضاً11جولائی(
{۲۵}بندوق پکڑکرسیلفی بنانے والے کی جان گئی
گوجرانوالہ(پنجاب،پاکستان)بندوق پکڑ کر سیلفی بنوانے والا نوجوان اچانک ہاتھ