{۱۹}پل سے لٹک کر سیلفی
جون2016ء میں یونیورسٹی کا 17سالہ اسٹوڈنٹ اُس وقت فوت ہوگیا جب وہ ’’ ماسکو‘‘ کے ایک پل سے لٹک کر سیلفی بنانے کی کوشش کررہا تھا۔ اِس سے قبل وہ روس کے شہر ’’وولوگڈا‘‘ میں بلند چھتوں سے اپنی کئی تصاویر بنا چکا تھا۔
{۲۰}1640فٹ گہرے آبشار میں جاگرا
سیلفی لینے کے دوران 28سالہ کوریَن سَیّاح امیزون جنگل کے گہرے آبشار میں گر کر موت کا شکارہو گیا۔مذکورہ نوجوان سیلفی لیتے ہوئے توازُن(Balance) برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر 1640فٹ گہرے آبشار میں جا گِرا ،سَیّاح کی لاش بہتی بہتی 7میٹر گہری جھیل میں جا پہنچی جہاں سے ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے لاش کو نکال کر قریبی اَسپتال میں منتقل کردیا۔
{۲۱}دو قریبی رشتے دار دریا میں ڈوب گئے
سیلفی کے جُنون نے صوبہ خیبر پختونخوا ہ (پاکستان)کی’’ وادیِ کاغان ‘‘میں ہفتے کے روز ایک مرد اور ایک عورت کی جان لے لی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دریائے کُنْہَار کے کنارے پتھر پر کھڑے ہو کر 29سالہ نوجوان سیلفی لے رہا تھا کہ اُس کا پاؤں پھسلا اور وہ دریائے کُنْہَار میں گر گیا ،اُس کو بچانے کی خاطر اُس کی قریبی عزیزہ نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی اور دونوں ڈوب گئے۔ مقامی عَینی شاہِد نے بتایا کہ نوجوان پتھر پر کھڑے ہو کرسیلفی لے رہا تھا ، میں اُس کومَنْع کرنے ہی والا تھا کہ اُس کا پاؤں پھسلا اور وہ دریا میں گر گیا۔