Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
12 - 18
 کوشش میں اپنا توازُن (Balance) برقرار نہ رکھ سکی اور 15فٹ نیچے کنکریٹ سے بنے اسٹرکچر (Structure)پر جاگری ، اَسپتال پہنچائی گئی مگر وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
{۱۶}سیلفی بنانے والی کو جب کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا......
	روس کے شہر’’ سینٹ پیٹرز برگ‘‘ کے ریلوے پُل کے بُلند ترین مقام پر 17سالہ لڑکی سیلفی بنانا چاہتی تھی کہ اسی کوشش کے دوران 1500 وولٹ کے دوڑتے کرنٹ کی تاروں سے ٹکرا گئی اور کرنٹ کے جھٹکے نے اُسے پل سے 30فٹ نیچے پھینک دیا جس سے اُس کی موت واقِع ہوگئی۔
{۱۷}سیلفی کے شوق نے سمندر میں بہا دیا!
   ’’فِلپائن ‘‘میں 18سالہ لڑکی اپنی سہیلی کی سالگرہ کے موقع پر سمندر کی لہروں کے درمیان ’’گروپ سیلفی‘‘ لیتے ہوئے ڈوب کرفوت ہوگئی۔ انجنئیرنگ(Engineering) کی طالِبہ کوسمندر کی لہریں اُس وقت بہا کر لے گئیں جب وہ اپنی ہم جولیوں کے ہمراہ سیلفی بنانے میں مصروف تھی۔
{۱۸}میاں بیوی پہاڑ سے گر کر ہلاک 
   اگست 2014ء میں پُرتگال کے کابوڈاروکا(Cabo da Roca)نامی پہاڑ کی چوٹی کے کنارے پر کھڑے ہو کر میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ  سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے ، اس دوران پیر پھسلنے کے باعث وہ دونوں نیچے جا گرے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بچوں نے ماں باپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے موت کی آغوش میں جاتے ہوئے دیکھا ۔