Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
11 - 18
 موبائل فون کے ذریعے ٹرین کے فُٹ بورڈ(Footboard) پر سیلفی اتار رہی تھی ۔ اُس کو اَسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔
{۱۳}کھلونا پستول کے ساتھ سیلفی موت کا سبب بنی
	 اسکول کے دو طالب علم کھلونا پستول کے ساتھ سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے شوق میں پولیس کی اصلی پستول کا نشانہ بن گئے۔ دونوں طلبہ پارک میں کھڑے کھلونا پستول کے ساتھ سیلفی بنا رہے تھے کہ مقامی پولیس نے ڈاکو سمجھ کران پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا اور اَسپتال میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔یہ افسوسناک واقعہ جون2015 میں پاکستان کے شہر سردار آباد(فیصل آباد) میں پیش آیا۔
{۱۴}انوکھی سیلفی نے موت کی نیند سُلا دیا
	مئی 2015ء میں ’’ رُومانیہ‘‘ کی اٹھارہ سالہ لڑکی اپنی سَہیلی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پہنچی تاکہ وہ ایک انوکھی سیلفی بنا کر سوشل میڈیا (Social media) پر پوسٹ کر سکے، لیکن ٹرین کی چھت پر چڑھ کر بجلی کی تاروں پر ہاتھ لگا بیٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے تاروں میں موجود 27000وولٹ کے دوڑتے کرنٹ نے اُسے موت کی نیند سُلا دیا۔
{۱۵}سیلفی کی شائقہ طالِبہ پُل سے گری اور......
   2014 ء میں نرسنگ کی 23سالہ طالبہ ’’جنوبی اسپین ‘‘میں واقع ایک پل پر سیلفی لینے کی