Brailvi Books

سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
1 - 18
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات
یہ رسالہ)18صَفحات ( مکمّل پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہُ عَزَّ   وَجَلَّ  اس کودنیا و آخرت کے لئے مفید پائیں گے۔
دُرود شریف کی فضیلت
      سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ  بَرَکت نشان ہے:اے لوگو ! بے شک بروزِ قِیامت اس کی دَہشتوں اور حساب کتاب سے جلدنجات پانے والا شخص وہ ہوگاجس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُودشریف پڑھے ہوں گے ۔                     (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطابج۵ص۲۷۷ حدیث۸۱۷۵ ) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اس رسالے میں موجود سیلفی کے بارے میں واقعات وغیرہ زیادہ تر NETسے حاصل کئے گئے ہیں ۔