Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
95 - 191
 کیوں  مہلت نہ دی کہ میں   صدقہ دیتا اور نیکوں  میں   ہوتا اور ہر گز اللہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا وعدہ آجائے (جو لوح محفوظ میں   مکتوب ہے) اور اللہ کو تمہارے کاموں  کی خبر ہے۔ (1)    (پارہ ۲۸، رکوع ۱۴)
 	اللہ تعالیٰ کا ارشاد :
 	اے میرے محبوب ! میرے ان بندوں  سے فرماؤ جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں  اور ہمارےدیئے ے میں   سے کچھ ہماری راہ میں   چھپے اور ظاہر خرچ کریں  اس دن  کے  آنے سے پہلے جس میں   نہ سودا گری ہوگی(کہ خرید وفروخت یعنی مالی معاوضے وفددیئے ے ہی سے کچھ نفع اٹھایا جاس کے  ) نہ یارانہ (کہ اس سے نفع اٹھایا جائے بلکہ بہت سے دوست ایک دوسرے  کے  دشمن ہوجائیں گے)۔ (2)(پارہ ۱۳، رکوع ۱۷)
	اللہ تعالیٰ کا ارشاد:
	تمہارے مال اور تمہارے بچے جانچ ہی ہیں    (کہ کبھی آدمی ان کی وجہ سے گناہ اور معصیت میں   مبتلا ہوجاتا ہے اور ان میں   مشغول ہوکر امورِ آخرت  کے  سرانجام دینے سے غافل ہوجاتا ہے) اور اللہ  کے  پاس بڑا ثواب ہے (تو لحاظ رکھو ایسا نہ ہو کہ اموال واولاد میں   مشغول ہوکر ثواب عظیم کھو بیٹھو ) تو اللہ سے ڈرو جہاں  تک ہوس کے (بقدر اپنی وسعت وطاقت  کے  طاعت وعبادت بجا لاؤ) اور فرمان سنو اور حکم مانو(اللہ اور اس  کے  رسول 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂ کنزالایمان:اور ہمارے دیئے میں سے کچھ ہماری راہ میں خرچ کرو قبل اس کے کہ تم میں کسی کو موت آئے پھر کہنے لگے اے میرے رب تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ دیتا اور نیکوں میں ہوتا اور ہر گز اللّٰہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا وعدہ آجائے اور اللّٰہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔ (پ ۲۸، المنٰفقون :۱۰-۱۱)
2…ترجمۂ کنزالایمان:میرے ان بندوں سے فرمائو جو ایمان لائے کہ نماز قائم رکھیں اور ہمارے دیئے میں سے کچھ ہماری راہ میں چھپے اور ظاہر خرچ کریں اس دن کے آنے سے پہلے جس میں نہ سودا گری ہوگی نہ یارانہ۔(پ ۱۳، ابرٰھیم :۳۱)