Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
91 - 191
	دہلی پہنچ کر حضرت نظام الدین اولیاء اور ان  کے  ہمراہیوں  کو بڑی سختی برداشت کرنا پڑی کئی  کئی  دن گزر جاتے تھے صرف پانی سے روزہ افطار ہوتا تھااس سختی  کے  زمانہ میں   سلطان جلال الدین خلجی نے حضرت نظام الدین اولیاء کو ایک بڑی جاگیر دینے کا فرمان بھیجا آپ نے اس خیال سے کہ سید محمد کرمانی فاقوں  سے تنگ آچکے  ہوں  گے سید صاحب کو تخلیہ میں   بلایااور فرمایا:جلال الدین خلجی  کے  فرمان  کے  بارے میں   آپ کی کیا رائے ہے؟یہ سنتے ہی سید محمد کرمانی اٹھ کھڑے  ہوئے ے اور فرمایا: اگر آپ نے جاگیر قبول کرلی تو پھر ہم آپ  کے  گھر کا پانی بھی نہیں   پئیں گے؟ (1)(سیر الاولیاء ،انوار الفرید)
شان بے نیازی
	حضرت نظام الدین اولیاء رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں   سلطان علاؤ الدین خلجی نے قاصد بھیج کر درخواست کی: یا حضرت! بندہ آپ کی خدمت میں   حاضر ی کا خواستگار ہے اجازت ہو تو حاضر ہوجاؤں ،آپ نے جواب دیا: میرے پاس آنے کی ضرورت نہیں  میں   غاءبانہ دعا کرتا ہوں  اور غَیبت میں   دعا کرنے کا اثر بھی ہوجاتا ہے، لیکن سلطان نے بار بار حاضری  کے  لیے اصرار کیاتو کہلا بھیجا: 
	خانۂ ایں  ضعیف دو در دارد اگر شاہ از یک در د رآید ، من از درِ دیگر بیروں  روم۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سیرالاولیاء، باب اول در فضائل خواجگان چشت، ص۱۴