صحابہ (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ) ،صحابہ کرام (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ)کی ایمان افروز حکایات اور خاص طور پر بچوں کے لیے نور کا کھلونا ،فرعون کا خواب ،نور والا چہرہ اور بیٹا ہو تو ایسا۔
زیر نظر کتاب ’’سرمایہء آخرت ‘‘ کو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی کہا جاسکتا ہے۔ یہ مولانا حکیم ابو الحسان محمد رمضان علی قادری رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تالیف ہے جو ایک معروف عالم دین تھے اور باب الاسلام سندھ کے علاقے ’’ سنجھورو ‘‘(ضلع سانگھڑ)
سے تعلق رکھتے تھے۔
سرمایہ آخرت میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے نہایت سادہ انداز میں بڑی دلچسپ اور سبق آموز حکایات جمع کی ہیں ۔جابجا قرآنی آیات اور احادیث نبوی بھی نقل فرمائی ہیں ۔اردو، فارسی اور عربی میں اشعار بھی تحریر کیے ہیں اور اہل علم کے ذوق کے لیے کہیں کہیں فارسی اور عربی عبارات بھی نقل کر دی ہیں اورخاص بات یہ ہے کہ واقعات و حکایات کے حوالہ جات بھی تحریر کردئیے ہیں یوں اس کتاب کی اہمیت و اِفادِیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ مؤلف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں اس کتا ب سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ !مجلس ’’ المدینۃ العلمیۃ ‘‘ اس کتاب کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے جس میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے گئے کام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
٭…المدینۃ العلمیۃ کے انداز کے مطابق اس کتاب کو بھی زیور تخریج سے آراستہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور احادیث و واقعات کی مقدور بھر تخریج کا اہتمام کیا گیاہے