Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
85 - 191
 جب اپنے علم سے اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتا ہے تو اس سے ہر چیز ڈرتی ہے لیکن جب علم سے مال حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ہر چیز سے خود ڈرتا ہے،سلطان نے چالیس ہزار درہم آپ کی خدمت میں   بطورِ نذر پیش کیے اور عرض کی : آپ یہ حقیر سا نذرانہ براہ کرم قبول فرمالیں  اور آپ ان کو اپنی ضروریات پر صَرف فرمالیں ،آپ نے فرمایا : جن لوگوں  سے تم نے ظلم کر کے  یہ حاصل کئے ہیں    یہ انہیں   واپس کردو،سلطان بولا : بخدا میں   نے یہ نذرانہ اپنی وراثت میں   ملے  ہوئے ے مال میں   سے پیش کیا ہے، آپ نے جواب دیا: تو بھی مجھ کو اس کی ضرورت نہیں   ہے،سلطان نے کہا : آپ یہ رقم قبول فرمالیں  اور پھر غرباء و مساکین کو تقسیم کردیں ، فرمایا : میں   یہ بھی نہیں   کرسکتا اس لیے کہ اگرچہ میں   یہ مال عدل سے ہی تقسیم کر دوں  لیکن جس کو اس میں   سے کچھ نہ مل س کے  اور وہ یوں  کہے کہ اس نے تقسیم میں   عدل نہیں   کیا تو وہ خواہ مخواہ گنہگار ٹھہرے، براہِ کرام ! تم مجھ کو اس فتنہ سے دُور ہی رکھو۔(1) (احیاء العلوم)
اور نمک کہاں  سے آیا؟
	حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے  لنگر خانے میں   کئی  دن سے نمک موجود نہ تھا حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے خیال کیا کہ مرشد مکرم آٹھ پہر میں   صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہیں    کئی  دن سے صرف ٹینٹ (ڈیلے)(2) پکائے جارہے ہیں    اور وہ بھی بغیر نمک  کے  لہٰذا آج تھوڑا سا نمک قرض لے کر اس میں   ڈال
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم، کتاب الحلال والحرام، الباب السادس،۲/۱۸۱
2…ڈیلا: ایک میٹھا پھل جو برسات میں ہوتا ہے۔(اردو لغت،۱۰/۲۰۱)