Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
81 - 191
	 گوشت سے کیا بھرے گا بہتر یہ ہے کہ تو مجھے چھوڑ دے میں   تجھے تین ایسی قیمتی باتیں  بتاؤں  گی جو تجھے نفع بخش ہوں  گی، ایک بات تو میں   تجھے ابھی بتاؤں  گی اور دوسری درخت پر بیٹھ کر اور تیسری سامنے  کے  ٹیلے پر بیٹھ کر،اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے میں   تجھے چھوڑ دوں  گا پہلی بات بتا،چڑیا نے کہا: گزری  ہوئی بات پر افسوس نہ کرنا، اس آدمی نے چڑیا کو چھوڑ دیا وہ اُڑ کر درخت پر بیٹھی اور بولی: دوسری بات یہ ہے کہ ناممکن بات پر کبھی یقین نہ کرنا،یہ کہہ کر اڑی ٹیلے پر جا بیٹھی اور بولی: تو بڑا بدنصیب ہے اگر مجھے ذبح کردیتا تو میرے پیٹ سے تجھے ڈیڑھ ڈیڑھ چھٹانک  کے  دو موتی ملتے،وہ آدمی افسوس  کے  ساتھ ہاتھ ملنے لگا اور غصہ میں   ہونٹ چبانے لگا پھر پوچھا:  وہ تیسری بات کون سی ہے؟
	چڑیا نے کہا: تو نے میری پہلی دو باتوں  پر ہی عمل نہیں   کیا تیسری بات بتانے میں   کیا  فا ئدہ     ؟ دیکھ میں   نے کہا تھا کہ گزری بات پر افسوس نہ کرنا لیکن مجھے چھوڑ دینے  کے  بعد تو اس پر افسوس کرنے لگا، دوسر ی بات میں   نے یہ بتائی  کہ ناممکن بات پر کبھی یقین نہ کرنا لیکن تو نے ناممکن بات پر یقین کرلیا، یہ نہ سوچا کہ میرا گوشت پوست او ر بال و پر ملا کر ایک چھٹانک بھر نہ ہوں  گے تو میرے پیٹ میں   ڈیڑھ ڈیڑھ چھٹانک  کے  دو موتی کیونکر سما گئ ے ہوں  گے، یہ کہااور پھر سے اُڑ گئ ۔(1)(احیاء العلوم)
بدوزد طمع دیدءہ ہوشمند	درآرد طمع مرغی وماہی بہ بند
					(شیخ سعدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ )
	طمع ہوشمند کی آنکھ سِی دیتی (بند کردیتی ) ہے طمع پرندے اور مچھلی کو جال میں   لے آتی ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…احیاء العلوم، کتاب ذم البخل وذم حب المال، ۳/۲۹۶