Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
73 - 191
اگر گدھے  کے  سر پر سینگ ہوتے
	حضرت موسیٰ کلیم اللہ عَلَیْہِ السَّلام نے ایک آدمی کو دیکھا کہ غربت و مفلسی کی وجہ سے اس  کے  بدن پر کوئی  کپڑا نہ تھا، اپنی برہنگی چھپانے  کے  لیے اس نے آدھا بدن ریت میں   چھپا رکھا تھا اس نے جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کو دیکھا تو عرض کی: یا نبی اللہ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے بھی مال و دولت عطا کرے آپ نے اس  کے  لیے دعا فرمائی اور چلدیئے ے کچھ دنوں  بعد آپ کوہِ طور پراللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہو کر واپس آرہے تھے کہ اسی شخص کو دیکھا کہ سپاہی اسے گرفتار کر کے  لیے جارہے ہیں    اور لوگوں  کی بھیڑ تماشا دیکھنے پیچھے لگی  ہوئی ہے آپ نے لوگوں  سے پوچھا: اس کی یہ حالت کیوں  ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یاحضرت ! یہ شخص شراپ پی کر بدمَستی میں   ایک آدمی سے لڑ پڑااور اس کو نہایت بے دردی  کے  ساتھ قتل کردیا اب اسے قصاص  کے  لیے لے جارہے ہیں   :
گربہء مسکیں  اگر پَر داشتے	تخم کنجشک از جہاں  برداشتے
ہیچ کس راگِرد خود نگذاشتے	ایں  دو شاخِ گاؤ گرخر داشتے
	مسکین بلی کو اگر پَر لگ جاتے تو دنیا میں   چڑیوں  کا بیج ماردیتی بیل  کے  دو سینگ اگر گدھے کو لگ جاتے تو وہ کسی کو اپنے قریب نہ پھٹکنے دیتا۔
عاجز! باشدکہ دست قوت یابد	برخیزد و دست عاجزاں  برتابد
	ہوسکتا ہے کہ اگر کسی عاجز کو قوت حاصل ہوجائے تو وہ دوسرے عاجز لوگوں   کے  ہاتھ مروڑ کر رکھ دے۔