Brailvi Books

سرما یۂ آخِرت
61 - 191
 پوستین دیکھ کر پہچان گئے کہ یہ حبیب عجمی کی ہی ہے اس خیال سے وہیں   کھڑے ہوگئے کہ شاید آپ واپس آجائیں تھوڑی دیر بعد حبیب عجمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ واپس آئے تو حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کہا: آپ کی پوستین یہاں  دیکھ کر رُک گیا تھا تعجب ہے کہ اتنی وزنی پوستین  کے  گرِ جانے کی آپ کو خبر نہ  ہوئی، حبیب عجمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بے نیازی سے جواب دیا:میں   خود ہی پھینک کر چلا گیا تھا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حیران ہو کر پوچھا: کیوں  بھلا کس  کے  بھروسے پر؟حبیب عجمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ہنس کر بولے: جس نے آپ کو یہاں  اتنی دیر رو کے  رکھا۔(1)(تذکرۃ الاولیاء)
غلاموں  کاغلام
	ایک بادشاہ نے ایک درویش سے کہا: اگر آپ کی کوئی  حاجت ہو تو مجھ سے بیان کریں  تاکہ میں   حاجت روائی  کردوں ، درویش نے جواب دیا:جو آدمی میرے غلاموں  کا غلام ہومیں   اس سے حاجت روائی  نہیں   چاہتا، بادشاہ نے کہا:یہ کس طرح؟ درویش نے کہا:میرے دو غلام ہیں    اور وہ دونوں  تیرے مالک(آقا) ہیں   : ایک حرصِ دنیا اور دوسرا طولِ امل یعنی امیدغیرمُتَناہی۔(2) (کشف المحجوب)
حرصِ تو دلقِ قناعت پارہ کرد	نفس امارہ ترا آوارہ کرد
صد تمنا در دلت اے بو ا لفضول	 کے  کند نور خدا در دل نزول
	تیری حرص نے قناعت کی گدڑی چا ک کردی نفس امارہ نے تجھ کو آوارہ کردیااے بیہودہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تذکرۃ الاولیاء، باب ششم، ص ۵۸
2…کشف المحجوب، باب اثبات الفقر، ص۲۱